شام: کاربم دھماکے میں خواتین سمیت15 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔ شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے،جن میں 14خواتین تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کھلے ٹرک میں 30کسان سوار تھے،جو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں جارہے تھے۔ اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں مارا گیا واحد مرد ٹرک ڈرائیور تھا جب کہ زخمی ہونے والی بھی تمام خواتین ہی ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ واقعہ ترک سرحد کے قریب ہوا ہے اور کرد باغیوں کے ملوث ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ منبج میں کئی ہفتوں سے ترک نواز مسلح گروپوں اور کرد فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ یہ دھماکا نیشنل آرمی کے زیر اثر علاقے میں ہوا ہے جو ترکیہ کے حمایت یافتہ گروپوں میں سے ہے۔ حالیہ عرصے میں ترک حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹا دھماکا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ المرصد نے یکم فروری کو بتایا تھا کہ منبج شہر میں مسلح گروپوں کے ایک عسکری ٹھکانے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھڑی گاڑی کے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دھماکے میں دھماکے کے زخمی ہو کے میں
پڑھیں:
کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔
نجی چینل کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم معاویہ کیخلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2013 میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کے والد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا