Jasarat News:
2025-04-22@07:12:59 GMT

محراب پور، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے فروغ و کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی بھی تجویز دی، میونسپل کمیٹی مورو اور نوشہروفیروز کے علاوہ تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز ڈاکٹر کاشف میمن اورضلع کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن مرتضیٰ نے اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے جبکہ اجلاس میں زراعت اور گندم سے متعلق بات ہوئی اور گورننس سے متعلق تحفظات بھی رکھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا جبکہ اس وقت ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے۔ بتایا گیا 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے معاملات پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • آٹزم کیا ہے؟
  • پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز