Jasarat News:
2025-12-14@09:21:25 GMT

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز ڈاکٹر کاشف میمن، میونسپل کمیٹی مورو کے نمائندے ضلع کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ اسکول میں داخل کروانے کے لیے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ و کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی بھی تجویز دی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی مورو اور نوشہروفیروز کے علاوہ تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے

پڑھیں:

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے تین معصوم بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے ہوئے تین معصوم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جس  کی عمر 10 سال ہے اور انہیں ان کے والد نے پیسوں کے عیوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والے لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔

مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے ایک خاندان سے ہے، جن کے والد امان اللہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور مسلسل غیر حاضری پر اسے محکمہ پولیس نے نوکری سے نکال دیا تھا۔ وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ تین مہینوں سے بچوں سمیت کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر مقیم ہیں، ان کی 14 سالہ بیٹی ایشا سمیت تمام بچے بھی اتنے عرصے سے سردیوں میں کھلے آسمان کے تلے فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ 

اس عرصے کے دوران مذکورہ خاندان کے پاس کھانے کے پیسے بھی ختم ہوگئے اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئی، جس کے باعث بچوں کی والدہ صنم نے مجبور ہوکر  زینب مارکیٹ صدر کے قریب بھیک مانگنا شروع کردیا۔

اس طرح وہ گزشتہ ایک، ڈیڑھ ماہ سے بھیک مانگ کر اپنے چار بچوں کا پیٹ پال رہی تھی۔ واضح رہے کہ بچوں کی ماں فالج کی وجہ سے خود ایک معذور خاتون ہیں اور ویل چیئر پر پریس  کلب سے  زینب مارکیٹ تک آتی جاتی ہیں۔

اس دوران بچوں کے سفاک باپ نے اپنے دیگر اخراجات پورے کرنے کی خاطر اپنے 10 سالہ بیٹے کو چند ہزار روپے کے عیوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والے ایک خاندان کے حوالے کردیا۔ وہ بچہ تقریباً تین ہفتوں سے بھیک مانگنے والے لوگوں کے پاس ہے، اس کی والدہ کے مطابق انہوں نے اس عرصے میں اپنے بچے کو دیکھا تک نہیں کیونکہ وہ دن اور رات ان ہی لوگوں کے پاس رہتا ہے۔

اس صورتحال میں مذکورہ خاندان کے دیگر بچوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے تھے، ایکسپریس نیوز کی نشان دہی پر صوبائی وزیر برائے سمانی بہبود میر طارق تالپور نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری طور پر بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کی ہدایت کی، ان کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ایک ٹیم نے تین بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔ 

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر میر طارق تالپور نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ ان کا اسٹاف جلد ہی چوتھے بچے تک بھی پہنچ جائے گا اور انہیں بھی اپنی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنما زین شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ
  • چیف جسٹس کی زیرصدارت عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس،جبری گمشدگی، کمرشل مقدمات پر مؤثرردعمل کا فیصلہ
  • نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس: عدالتی اصلاحات اور جدید اقدامات پر زور
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
  • نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی طے
  • ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام
  • سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے تین معصوم بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا