سجاول، سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال سجاول میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو، پولیس، زراعت، صحت، سوشل ویلفیئر، جنگلات ، تعلیم، آبپاشی، نکاسی آب، بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، لائیو اسٹاک،لائیواسٹاک فشریز، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 کے علاوہ ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات و تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلے کی تقریبات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سجاول کے مشترکہ تعاون سے کل 4- فروری 2025ء بروز منگل کو صبح 11 بجہ بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ سجاول میں افتتاح کیا جائے گا۔ میلے کے انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین رند نے بتایا کہ مرکزی تقریب میں سیمینار، پینل ڈسکشن، ثقافتی شو، تحائف اور لکی ڈرا سمیت ایرانی سرکس اور موت کے کنواںکا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع مہیا ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میلے میں کاشتکاری کی مشینیں، زرعی فنانسنگ، زرعی مصنوعات و اختراعات، بیج کمپنیاں، کیڑے مار ادویات، کھاد، ذخیرہ کرنے کی سہولت، لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈسپلے، خوراک اور دیگر اسٹالز سمیت شام کے وقت لوک موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مویشی مالکان، مقامی افراد، محققین، کسان، طلبہ، صنعت کے پیشہ ور افراد اور صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے اور نمائش میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے متوجہ ہوکر معلومات حاصل کریں۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ کا دورہ کرکے انتظامات و دیگر امور کا جائزہ بھی لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھولنے کا کام جاری ہے، ناران سے بابو سر ٹاپ تک مئی کے آخر تک روڈ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔