3 ارب کی کرپشن، سابق ڈی جی ایگریکلچر سمیت 3 ملزمان کی ضمانت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 3 ارب روپے سے زاید کے جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تینوں ملزمان پر جتنی کرپشن کا الزام ہے اتنی ہی رقم بطور ضمانت جمع کروائیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ تینوں ملزمان پر 66،66 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، ملزم امداد میمن گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں، جیل میں علاج ممکن نہیں میڈیکل بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے، ملزم اشرف کی اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے علاج جاری ہے اور ملزم انوپ کمار گردوں کے مرض میں مبتلا ہے۔ عدالت نے تینوں کی ضمانت منظور کرلی۔ نیب کے مطابق جعلی پنشن کیس میں 83 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔