ٹرمپ کا میکسیکو اور کینیڈا پر نظر کرم، بھاری محصولات کی وصولی منسوخ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر بھاری محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو معطل کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایت کے بدلے میں 30 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام دونوں نے کہا ہے کہ انہوں نے امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے ٹرمپ کے مطالبے کے جواب میں سرحد ی نفاذ کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے منگل کو 30 دنوں کے لئے نافذ العمل ہونے والا امریکا کا 25 فیصد ٹیرف منسوخ ہوں گے۔
جبکہ دوسری جانب چین پر امریکی محصولات کی وصولی چند گھنٹوں کے اندر نافذ العمل ہونے والی ہیں۔
کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد پر نئی ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی تعیناتی اور منظم جرائم، فینٹانل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لئے تعاون کی کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
میکسیکو نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے بہاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل گارڈ کے 10 ہزار ارکان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر اتفاق کیا
پڑھیں:
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔
کمبوڈیا نے بھی تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر دی ہیں، جس کی تصدیق کمبوڈین وزارت داخلہ نے کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ سرحدی بندش فوری طور پر نافذ ہوگی۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے نگراں وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی اور فوج متنازعہ سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جمعے سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں، لیکن حالیہ پیش رفت سے یہ منصوبہ زیرِ سوال آ گیا ہے۔