گاڑیوں اور دیواروں پر لگنے والے سستے سولر پینل تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور:
جاپانی سائنس دانوں نے 2009ء میں پروسکائٹ (Perovskite) دھاتوں سے سولر پینل بنانے کا طریقہ دریافت کیا تھا۔ اب جاپانی ماہرین نے ان دھاتوں سے ایسے سولر پینل بنا لیے جو دھوپ سے بجلی بنانے میں’’ 40 فیصد ‘‘ایفیشنسی رکھتے ہیں۔
کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنسی بہ لحاظ قیمت 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے۔
جاپانی سیکیسوئی (Sekisui) کمپنی جلد تجارتی طور پہ پروسکائٹ سولر پینل بنائے گی۔ جاپانی حکومت اگلے پانچ برس میں یہ پینل سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ،میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر’’ 20 ہزار میگاواٹ‘‘ بجلی بنانا چاہتی ہے۔
تاہم جلد چین پروسکائٹ سولر پینل بنانے میں عالمی لیڈر بن جائے گا کہ ان کا میٹریل، ٹن اورلیڈ وہیں زیادہ ملتا ہے۔ یہ سولر پینل سیلکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے، تیاری کا سادہ انداز رکھتے اور کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں۔
پھر لچکداری کے باعث انھیں دیوار، گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے۔ یہ پینل شمسی توانائی میں انقلاب لے آئیں گے۔چینی کمپنیاں بھی سلیکون اور پروسکائٹ مادوں کے اشتراک سے ’’ 39 فیصد ‘‘ایفیشنسی والے سول پینل بنانے لگی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سولر پینل
پڑھیں:
بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپریل کے مہینے میں بیٹریوں، یو پی ایس اور سولر پینلز کی قیمتو ں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
بجلی کے متبادل ذرائع کے طور پر سولر پینلز اور یو پی ایس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں بیس ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ٹیوبولر بیٹریوں کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپریل میں سو لر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہے، ماہرین اس کمی کودرآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
ملک میں مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ہو گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی