بحریہ ٹائون اراضی منتقلی ریفرنس‘ قائم علی شاہ کی گرفتاری کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں 708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتاری کاخطرہ ہوگیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ پیر کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائم علی شاہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔
بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔