عدلیہ میں ایسے ججز لائے جارہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں ،علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
راولپنڈی (صباح نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ
خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں، مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ بانی کی حکومت ہٹائی گئی، لوگوں پر ظلم کیا گیا، 9 مئی کا فالس فلیگ کیا، گھروں میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے، 8 فروری کو سب کا ووٹ چوری کرکے چوروں ڈاکوؤں کو اسمبلی میں بٹھا دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پھر 26 ویں ترمیم آتی ہے تاکہ ججز اپنی مرضی کے لاسکیں۔ ہماری عدلیہ میں ایسے لوگ ہیں جو انصاف دے سکتے ہیں لیکن ان کو ایسے ججز کی ضرورت ہے جو سزا دیں اور بانی کو جیل میں رکھیں۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ہائی کورٹ کے ججز اپیل میں سزا کو برقرار رکھیں۔ یہ اگلے 2سے 3 سال اس اپیل کو گھسیٹ سکتے ہیں۔ عمران خان کی بہن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں ججز لائے جارہے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے آرہے ہیں۔ پھر پیکا قانون لایا گیا، تاکہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرسکیں۔ آج آپ ایسا قانون لائے تاکہ سوشل میڈیا پر جو بات کرے اس کو جیلوں میں ڈال دو۔ قانون کی حکمرانی کو ایسے مسل دیا گیا ہے کہ ہم میں سے کسی کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کو کو جیل میں نے کہا ہیں جو
پڑھیں:
’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (آئی این پی ) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، دو شرائط ہیں ، بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں او رسوشل میڈیا کو لگام دیں، بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ساٹھ دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پندرہ دن گزر گئے ہیں، اب صرف پینتالیس دن باقی ہیں،کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی ابتدا سے تھی،پی ٹی آئی میں آپ کو اپنے آپ مضبوط کرنے کیلئے کسی کے پیچھے چھپنا پڑتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر تنقید سے متعلق سوال ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا سوشل میڈیا گروپ کا کنٹرول علیمہ خان کے پاس ہے، علیمہ خان نے تو میری بیماری کا مذاق بھی اڑایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو آتے ہی بغیر کسی کوالیفکیشن کے سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا،مجھے پارٹی سے نکالنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں موروثی سیاست کے خلاف تھا ،بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کی مفت وکالت کی ہے،میں نے90جلسے کئے،ایک روپیہ پارٹی سے نہیں لیا،میں نے بانی پی ٹی آئی کے74کیسز میں وکالت کی جب کہ سلمان صفدر کو دسمبر2024تک 61کروڑ روپے دیئے جا چکے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہورہے،3مواقع ایسے تھے، جس میں ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی بالکل قریب تھی، 8اکتوبر کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے 45دن میں الیکشن میں منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنا تھا۔
شیر افضل کا کہناتھاکہ ہم نے دسمبر میں دوبارہ مذاکرات شروع کئے،ابھی جو مذاکرات ہورہے ہیں اس میں 2شرائط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی چپ رہیں اور سوشل میڈیا کو لگام دیں، میراخیال ہے بانی پی ٹی آئی کی خاموشی اسی کا تسلسل ہے۔سلمان اکرم راجہ زندگی میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہے،مجھے ڈیڑھ ماہ بعد سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی میں نظر نہیں آرہے۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا
مزید :