مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، رہنما ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہاکہ وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایوب مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے؟ آخر تحریک انصاف کو کہاں سے امید نظر آ رہی ہے کہ وہ مذاکرات سے بھاگ کر پھر احتجاجی تحریکوں کی طرف جا رہی ہے۔ طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ مرشد حال مقیم اڈیالہ کا مطالبہ ہے کہ جیل سے رہا کرو تو مذاکرات کروں گا، جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کروں گا،’’ایب سلیوٹلی ناٹ‘‘ کا دیوان لکھنے والے اب اپنے تخلص تبدیل کرلیں ، اب عوام آپ سے چھٹکارے کے لئے یوم نجات منائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مذاکرات سے
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔