ہمیں خوش کرنے کے لئے محکمےغلط اعداد و شمار دیتے ہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ایک سال میں ریونیو میں 49 فی صد اضافہ ہوا ہے محکمے ہمیں خوش کرنے کے لئے غلط اعداد و شمار دیتے ہیں۔
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترگورننس کی وجہ سےریونیو میں اضافہ ہوا ہے، بجٹ ایک سو پچاس ارب روپے کا سرپلس ہوچکا ہے،ہم آئے تھے تو ہیلتھ کارڈ بند تھا بیس ارب روپے کا قرضہ تھا۔ اس اضافے کو ختم کرنے پر کام کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا اوراس میں اضافہ کیا،سرکاری ہسپتالوں کوبہترکیا، 67 فی صد صحت کارڈ پرعلاج سرکاری اسپتالوں سے ہوتا ہے،ہمارے اہم ترین وسائل پر کبھی سرمایہ کاری نہیں ہوئی20 سال میں پراجیکٹس کا اضافی خرچہ ساڑھے چار سو ارب روپے ہوچکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم سواتی کواٹک جیل سےرہاکردیاگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا۔