ڈمی حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، یہ حکومت ڈمی ہے اس کے پاس اختیار نہیں ہے، حکومت کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلا تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن ایک مہینے سے نہیں لگ رہی، انصاف نہیں دیں گےتو ہم کہاں جائیں گے، تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے بات کی ہے، اس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر ہم نے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
Post Views: 2