ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ملتان: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں چینی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت ہورہی ہے، ملتان میں دو ہفتے قبل 135 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب 150 سے 160 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 50 کلو کا تھیلا 7,200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح فیصل آباد میں چینی کا ایکس مل ریٹ 146 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان: ان شہروں میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی کئی وجوہات سامنے آ رہی ہیں، جن میں ذخیرہ اندوزی، قلت اور حکومتی سطح پر قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا شامل ہیں، چینی مافیا کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کرنے کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں، جس کے باعث عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ایسے میں عوام نے حکومت سے اشیا خردنوش کی قیمتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اور حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہیے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کیا حکومت اس مسئلے کا کوئی حل نکالے گی؟
یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اپناتی ہے یا عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا؟
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں میں روپے فی کلو میں چینی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی