پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی ہوگئی،ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔توقع ہے کہ 2054ء کے بعد ان ممالک میں شرحِ پیدائش مزید کم ہو جائے گی۔
رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی صحت کی مکمل سہولتیں یقینی بنانے کے لیے مؤثر قوانین کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔
1970ء میں عالمی شرحِ پیدائش 4.8 تھی، جو 2024ء میں 2.2 تک گر چکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان نے بیشتر معاشی اہداف حاصل کرلیے، آئی ایم ایف
—فائل فوٹوایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط کی مد میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز وصول ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔
آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔