’تمھارے بغیر یہ احساس نہیں تھا‘: شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کیلیے محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔
شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاہین نے اپنی اور اہلیہ انشا آفریدی کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اُس کے ساتھ محبت بھرا پیغام لکھا۔
شاہین نے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے دو سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔
فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اُس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ نہیں ہوتیں۔
انہوں نے انشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’تم نے ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنایا اور ہمیں بیٹے جیسا عظیم تحفہ دیا‘۔
View this post on InstagramA post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)
شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انشا کیلیے میری محبت، بہترین دوست اور اچھی روحانی ساتھی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ہم ایسے ہی سالوں ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت