کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر میں کل اور پرسوں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کی رات درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کی توقع ہے، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت نسبتاً گرم رہے گا جبکہ رات میں سمندری ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ 20 مارچ کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں جب موسم کچھ گرم رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان

—فائل فوٹو

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت41، نواب شاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں کبھی گرمی کبھی سردی، بیماریاں پھیلنے سمیت باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ