ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔
فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔