وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، خدمات میں چین کی تجارت نے  تیزی سے ترقی حاصل کی ہے  اور  خدمات کی مجموعی درآمدات  اور برآمدات  کا حجم پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے   ، جو  ایک ریکارڈ بلند سطح  ہے۔  خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے  ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا  ہے جو  وسیع تر ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے.

پیر کے روز نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے میکرو اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یوآن چیان کا کہنا ہے کہ  اس ترقی کے پیچھے چین کی جانب سے ویزا فری انٹری اور کسٹم کلیئرنس، فلائٹ روٹس وغیرہ کے حوالے سے اصلاحات اور جدت طرازی کے مسلسل  اقدامات  ہیں  جنہوں نے  مثبت نتائج حاصل کیے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مثبت  اور معاون کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا  کہ مستقبل میں بھی ادارہ جاتی اوپننگ اپ کی سطح کو بہتر بنایا جائے گا ، سروس انڈسٹری کی توسیع اور  کھلے پن کے لئے  پائلٹ فری ٹریڈ زونز اور جامع پائلٹ منصوبوں جیسے اوپن انوویشن پلیٹ فارمز کی تعمیر میں تیزی لائی جائے گی   اور طبی اور ثقافتی شعبوں میں  مربوط قواعد و ضوابط، انتظامی معیارات اور دیگر خدمات کی ترقی کو تیز  کیا جائے گا   تاکہ سروس انڈسٹری کی مزید ترقی  کے لئے مضبوط ترغیب فراہم کی جاسکے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے کم ہی سپر اسٹارز ہیں جو فلموں میں کام کرنے کے 200 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں تاہم ایک ایسے ہدایتکار بھی ہیں جن کا معاوضہ اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

یہ ہدایت کار بالی ووڈ کے کرن جوہر، راج کمار ہیرانی یا روہٹ شیٹھی نہیں بلکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ایس ایس راجامولی ہیں۔

راجا مولی ہر فلم کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں جس میں ان کی ایڈوانس فیس فلم کے منافع میں شراکت اور رائٹس کی فروخت پر بونس بھی شامل ہے جس کی وجہ سے اس میں اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔

راجا مولی کے کریڈٹ پر ’’آر آر آر‘‘ اور ’’باہو بلی‘‘ جیسی سپر ہٹ فلم ہیں جنھوں نے بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

’’باہوبلی 2‘‘ نے صرف ہندی زبان میں 510 کروڑ روپے کمائے تھے اور کئی سال تک یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی۔

اسی طرح ’’آر آر آر‘‘ نے بھی صرف ہندی زبان میں 270 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

ان دونوں فلموں کا ساؤتھ انڈین کی دیگر زبانوں میں بزنس اس کے علاوہ ہے جس کے باعث راجا مولی کافی کما کر دینے والے ڈائریکٹر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال