صدر اور وزیراعظم کی برطرفی، سود کے خاتمے کیلئے دائر درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی برطرفی اور سود کے خاتمے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔ ملک میں سود کے خاتمے اور صدر پاکستان و وزیراعظم کی برطرفی کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اہم فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے صدر اور وزیر اعظم کی برطرفی اور سود سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وزیر اعظم اور صدر کو ہٹانے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ہے جب کہ سود خاتمے کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
فیصلے کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 38 پیراگراف ایف میں یکم جنوری 2028ء تک سود خاتمے کا ذکر ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بھی اس لعنت سے تنگ آ گئی ہے اور سود کے خاتمے کا ایک ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی دستاویز پبلک کرنے سے متعلق درخواست گزار رائٹ ٹو انفارمیشن سے رجوع کریں۔ حکومت نے سود خاتمے سے متعلق کئی فیصلے کیے ہیں اور پالیساں بنائی ہے۔ اس طرح عدالت حکومت کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ درخواست کو اس تناظر میں خارج کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعظم کی برطرفی درخواست خارج سود کے خاتمے سود خاتمے اور وزیر اور سود
پڑھیں:
۔8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم عاصم گْل کی اپیل خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-21
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) عدالت عظمیٰ نے 8 سال کے بچے سے زیادتی کے کیس میں ملزم عاصم گْل کی اپیل خارج کردی۔ ملزم عاصم گْل کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار ہے، اس حوالے سے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی تھی۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی، طبی اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔