وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر ایاز صادق کے گھر آمد کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم اسپیکر ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور اسپیکر کی ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم سے ملاقات میں شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے باوجود ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کر لیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایاز صادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایاز صادق نے تو پی ٹی آئی سے بھی مذاکرات جاری رکھنے کی پوری کوشش کی، پیپلز پارٹی اور ہماری جمہوریت کیلئے جدوجہد ایک جیسی ہے، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کر لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو تحائف دیے اور شادی کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی
سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے ، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، 6 میں سے دو کینالز کی منظوری قیدی نمبر 420 نے دی تھی، اسلام آباد والے ہماری بات سنیں ہم آپ کے مںصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، ہم نے شہباز شریف کو ایک بار نہیں دو بار وزیراعظم بنوایا اور کیا اب دھمکی سے پیپلز پارٹی کو ڈرایا جائے گا؟بلاول کا کہنا تھا کہ شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے ، انہوں نے گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا، شیر والے صرف عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ، حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیچھے ہٹ جاؤں گا میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی اور کہا کہ وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔