گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں سی ٹی ڈی اور ایس پی یو میں تعینات پولیس اہلکاروں سمیت دیگر ملزمان نے منگھوپیر کی ایک رہائشی سوسائٹی سے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے وابستہ شہری ارسلان کو اغوا کیا تھا۔

ملزمان نے شہری کے موبائل اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز (9 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور بعد میں اسے مرازِ قائد کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا، جبکہ واردات میں سی ٹی ڈی سول لائن اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کی سرکاری موبائلیں بھی استعمال کی گئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چلاس میں قراقرم ہائی وے سے متصل بازار میں واقع ایک دکان پر ایس ڈی پی او سٹی محمد اویس الیاس کی قیادت میں ایلیٹ پولیس تھانہ کے کے ایچ پولیس نے سکیورٹی برانچ دیامر کی نشاندہی اور معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، کارروائی کے دوران دکان کے مالک، کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے 23 عدد فائیو شاٹ گنز، 8 عدد بارہ بور بندوقیں، 2 عدد سب مشین گن، ایک نیم خودکار ہتھیار اور 11 عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو پولیس اسٹیشن KKH منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ ضبط کر کے ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار