WE News:
2025-04-22@11:19:00 GMT

پاکستان کی چیمپئینز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پاکستان کی چیمپئینز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟

پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔

پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے فخر اور جذبے کی علامت ہوگی۔

مزید پڑھیے: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

مہم #WearYourPassion  کے ہیش ٹیگ کے تحت چل رہی ہے جو شائقین کو ایکشن میں شامل ہونے اور قومی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہے جو ہوم گراؤنڈ پر پر عظیم الشان مقابلے کے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پری آرڈر شروع ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں۔ْ توقعات بہت زیادہ ہیں کہ جرسی کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ پاکستان حالیہ تاریخ میں کرکٹ کے اپنے اہم ترین ایونٹس میں سے ایک کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور شائقین کے پاس اب پاکستان کی آفیشل جرسی پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کٹ قومی ٹیم کی آفیشل کٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کٹ قومی ٹیم کی ا فیشل کٹ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے

پڑھیں:

راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔

راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

2004میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔

راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان دونوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • عماد وسیم کا نیا انداز جشن تنقید کی زد میں
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل