سونا عالمی اور مقامی سطح پر مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 5روپے کی کمی سے 3265روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 4روپے کی کمی 2799روپے کی سطح پر آگئی۔.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے