پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی۔ اس وقت برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی اے اے اور پی آئی اے نے
پڑھیں:
اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کاٹ لیا گیا۔
کٹوتیاں اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں میں سے کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کٹوتیوں کے حوالے سے اساتذہ کو الرٹ جاری کردیا۔اضافی چھٹیوں کی مد میں تنخواہوں میں سے پانچ سے سات ہزار روپےتک کٹوتیاں کی گئی ہیں۔کنوینس الاونس کی کٹوتیوں پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔