شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سٹی42 : شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا ہے، عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-پیر 03 فروری ، 2024
واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔
شاہدخاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینر ہیں اورمفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس؛ 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من، دھن سے لڑے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلئے راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، حسن مرتضیٰ، ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کیلئے دعا بھی کی۔ اجلاس میں صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر، عبدالرزاق سلیمی، راحیل کامران چیمہ، احسن رضوی، عائشہ نواز چودھری، شہباز خان، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز سمہ، ریاض حسین شاہ، ملک ظہیر اعوان، محمد اظہر ڈیال، رانا محمود اشرف، شاہد بٹ، احسن ظفر گھمن، کاشف گجر شامل تھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کیلئے الیکشن لڑنا پڑا میں لڑونگا، اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 52کا ضمنی الیکشن ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔