کوئٹہ، شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے کے امن و امان سے متعلق اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اجلاس میں ملکی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڈ، سینٹر آغا شاہ زیب درانی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری و دیگر حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی معاملات پر اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور درپیش مسائل و چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔