کراچی:

ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 14 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں خواتین کرکٹرز کی نامور کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جس کی قیادت اسمرتی مندھانا کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی جہاں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں خوبصورت خواتین کرکٹر کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔

چارلی ڈین

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی آف اسپنر چارلی ڈین ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔ انہیں نیوزی لینڈ کی زخمی کھلاڑی سوفی ڈیوائن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آف اسپنر چارلی ڈین کی بولنگ خاص طور پر مڈل اوورز میں سب سے زیادہ مؤثر رہتی ہے جبکہ کبھی کبھار ڈیتھ اوورز میں بھی کمال دکھا دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 50 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

چارلی ڈین مداحوں کے درمیان اپنی اچھی شکل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

اسمرتی مندھانا

رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی فاتح کپتان ہیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے 18 میچز کے دوران اسمرتی مندھانا نے 24.

94 اوسط کے ساتھ 449 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اپنی شاندار بیٹنگ کے علاوہ، اسمرتی مندھانا نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور میدان سے باہر اچھے رویے کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رکھی ہے۔

ایلیس پیری

کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ایلیس پیری کا خواتین کرکٹرز میں نام سب سے اوپر آتا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے 17 میچز کے دوران ایلیس پیری نے 54.54 اوسط اور 124.74 اسٹرائیک ریٹ سے 600 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 11 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

ایلیس پیری کرکٹ اور فٹبال کپ دونوں کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

گراؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایلیس پیری اپنے حسن کے اعتبار سے مداحوں میں کافی مشہور ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمنز پریمیئر لیگ اسمرتی مندھانا چارلی ڈین

پڑھیں:

ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔

انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔

یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔

کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟