ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیو اسکینڈل پر بڑا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس خود سے متعلق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر بالآخر خاموشی ختم کردی ہے۔
امشا رحمان نے نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے کئی ماہ بعد بالآخر اس واقعے سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔
امشا رحمان نامور سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کی گزشتہ سال کچھ نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ ختم کردیا تھا۔
گزشتہ برس نومبر میں امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر امشا رحمان نے حال ہی میں اپنا موقف بیان کیا ہے۔
امشا رحمان کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انھیں بدنام کرنے کے لیے وائرل کی گئی تھیں۔
ٹک ٹاکر نے ویڈیو اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو اس کے نیتجے میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کردیا۔
انھوں نے کہا کہ ’’میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز دیکھیں جنہوں نے میری پوری زندگی تباہ کردی، میں یونیورسٹی نہیں جاسکتی، میں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں‘‘۔
امشا نے مزید کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ویڈیوز بنا کر پھیلانا بہت اچھا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے شخص کی زندگی پر اس کے کیا اثرات پڑسکتے ہیں‘‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرکے اِس اسکینڈل کا جواب دے سکتی تھی لیکن میں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ ہمارا قومی ادارہ ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے، وہ (ویڈیوز بناکر وائرل کرنے والے) مجرم کو گرفتار کرچکے ہیں اور اب وہ ان کی حراست میں ہے‘‘۔
واضح رہے کہ امشا رحمان اپنا اکاؤنٹ معطل کرنے سے پہلے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کرچکی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نازیبا ویڈیوز ٹک ٹاکر
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکا کی پیدائش کے بعد اپنی چھوٹی سی فیملی کو مکمل کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????????? (@wrogn.virat)