سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کردیا گیا ہے۔
اس اچانک فعالیت نے سوالات کو جنم دیا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید یہ کہ اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ ایک مستقل ہے یا عارضی۔
سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ الصبیعی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے اور ممکنہ طور پر صارفین کے لیے مواصلات کو بہتر بنائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں اور سعودی عرب میں ان فیچرز پر پابندی 2019 میں عائد کی گئی تھی۔
تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: جامعہ کراچی کا ایچ ای سی کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار
---فائل فوٹوجامعہ کراچی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے پالیسی پر نظرِثانی کے لیے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے۔
وی سی جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ مالی اور انفرا اسٹرکچر شرائط چھوٹے کالجز کے لیے مشکلات پیدا کریں گی، دو کروڑ کے اثاثوں کی شرط کم وسائل والے اداروں کے لیے ناقابل قبول ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ غیرالحاق شدہ کالجز کے لیے دوبارہ الحاق کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں دیا گیا، نئی ایچ ای سی پالیسی یونیورسٹی کی خودمختاری میں براہِ راست مداخلت ہے، الحاق شدہ کالجز کی نگرانی صرف یونیورسٹی کا اختیار ہے۔