راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں ںے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کئےگئے۔

 رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا

فیصل چودھری نے بتایا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست کی ہے، خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے، پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشتگردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔

فیصل چودھری کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیں جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل چودھری پی ٹی ا ئی گیا ہے

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ سارا معاملہ آپ کے سامنےہے،ملاقات نہیں کرنے دے رہے ،آئین،قانون،عدالت سب کچھ ایک طرف ہے،یہ بچگانہ جبر ہے،کیا حاصل کرلیں گے ۔ 

 گور  کھپور ناکہ پر میڈیاسے  گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتوں سے مجھے اور بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا،تو کیا حاصل ہو گا،کسی دن تو ہم مل ہی لیں گے ،یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بانی کو قید تنہائی میں ڈال دیں یا ان کے کے ہاتھ میں دے دیں گے،انہوں نے کہاکہ یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔

سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

 صحافی کو جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،یہ آپ کہہ رہے ہیں تو میں مان لیتا ہوں،جب تک بہنیں ملاقات کرکے واپس نہیں آئیں گے تو کیا بات کروں،ہم دیکھتے ہیں،جب وہ آئیں گی تو پھر پتہ چلے گا ، ان کا کہنا تھاکہ ہماری لسٹ کے مطابق فیصل ملک ایڈوکیٹ کی بانی سے تفصیلی ہدایات دی ہیں،اس کے بارے میں بعد میں آگاہ کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ  امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بات غلط ہے،ہمارا بیک ڈور کسی سے رابطہ نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ حواس باختہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے چیف جسٹس کو خط لکھنے کو کہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی وردی کی آڑ میں آئس سپلائی کرنیوالا گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 
  • سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
  • معیشت کی بحالی میں جنرل عاصم منیر کی کاوشیں شامل ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب