وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔
(جاری ہے)
پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے مامور پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل عبدالخالق کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس کانسٹیبل عبدالخالق محسن نقوی
پڑھیں:
عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔