محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونئیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.
مہندی کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شاہنواز دھانی اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Congratulations! on tying the knot my brother @Wasim_Jnr. May Allah bring lot of joy and Happiness in your life.#wedding #wasimjunior. pic.twitter.com/RPsaJ4uIUq
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 2, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کرتے ہوئے نکاح کا اعلان کیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr)
محمد وسیم جونیئر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 2021 میں ٹی 20 میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کی وکٹ حاصل کی تھی۔
محمد وسیم جونیئر نے 29 ٹی20 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 20 ایک روزہ میچز میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محمد وسیم جونیئر محمد وسیم جونیئر شادیذریعہ: WE News
پڑھیں:
لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل
لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔
سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، متاثرہ سنار نے کہا کہ نو کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتاً رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا، اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔
پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔
ملزم شیخ وسیم کیخلاف ایک اور درج مقدمے کے مطابق ملزم نے نورالعین سے 9 کروڑ مالیت کا سونا ہتھیایا۔
پولیس نے فراڈ کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ملزم شیخ وسیم کی ٹریول ہسٹری ایکسپریس نیوز سامنے لے آیا۔
ریکارڈ کے مطابق واردات سے قبل8نومبر کو ملزم لاہور ائیرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا ، 16 نومبر کو ملزم شیخ وسیم تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا، ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ،سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا۔
ٹریول ہسٹری کے مطابق شیخ وسیم نے 12 مرتبہ سعودی عرب،8 بار دبئی کا سفر کیا ، شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پر کی، پولیس نے آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہیں، ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی،دو سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔