Daily Sub News:
2025-04-23@23:10:29 GMT

فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین

فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی  وزارت  برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد  اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت  مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف  تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  چین میں  اس کا ناجائز استعمال   نہ ہونے کے باوجود،  امریکہ کی درخواست پر انسان دوستی کے جذبے کے تحت ، 2019 میں چین نے دنیا بھر میں پہلی بار فینٹینیل کی تمام اقسام کو باقاعدہ طور پر کنٹرول میں لیا، جبکہ  خود امریکہ نے اب تک اسے مستقل طور پر کنٹرول میں نہیں لیا ہے۔عوامی سلامتی کی چینی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ  چین کے اس اقدام کے بعد سے، امریکہ کی جانب سے چین سے آئے ہوئے اس قسم کے مادوں کی ضبطگی  کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین اور امریکہ نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر عملی تعاون کیا ہے، جس میں مادوں کے کنٹرول، معلومات کے  تبادلے ، انفرادی معاملات پر تعاون، آن لائن اشتہارات کی  اسکروٹنی ، منشیات کی تشخیص کی تکنیک کے  تبادلے، اور کثیرالجہتی تعامل جیسے شعبوں میں کئی طرح کی  قابل  ذکر   پیشرفت  حاصل ہوئی ہے    جن کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں فینٹینیل کے بحران کی جڑیں خود اس کے اندر ہیں، اندرونی منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہی اس کا بنیادی حل ہے۔ دوسرے ممالک پر الزامات لگانا اور ذمہ داریاں عائد کرنا   حقیقی مسئلے کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوگا  اور اس سے چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون اور اعتماد کی بنیاد کو شدید نقصان پہنچے گا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے  غلط  اقداما ت کو  درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون  میں  مشکل سے حاصل ہونے والے اچھے ماحول کو برقرار رکھے، اور چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند، اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن رکھے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکہ کے

پڑھیں:

امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال

واشنگٹن :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بارپھر خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب امریکی عدالت نے ان کے ایک اور حکم نامے کو معطل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک وفاقی جج نے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے روک دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کے باعث وائس آف امریکہ اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبر رسانی سے قاصر رہا۔
جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ حکومت نے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا اقدام ملازمین، صحافیوں اور دنیا بھر کے میڈیا صارفین پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اٹھایا۔عدالت نے حکم دیا کہ وائس آف امریکہ، ریڈیو فری ایشیا اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کے تمام ملازمین اور کنٹریکٹرز کو ان کے پرانے عہدوں پر بحال کیا جائے۔
جج نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ان اقدامات کے ذریعے انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ ایکٹ اور کانگریس کے فنڈز مختص کرنے کے اختیار کی خلاف ورزی کی۔
وائس آف امریکہ VOA کی وائٹ ہاوس بیورو چیف اور مقدمے میں مرکزی مدعی پیٹسی وداکوسوارا نے انصاف پر مبنی فیصلے پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ حکومت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وائس آف امریکہ کو غیر قانونی طور پر خاموش کرنے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جب تک کہ ہم اپنے اصل مشن کی جانب واپس نہ آ جائیں۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ حکومت کو حکم دیا ہے کہ ان اداروں کے تمام ملازمین کی نوکریوں اور فنڈنگ کو فوری طور پر بحال کرے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر وائس آف امریکہ سمیت دیگر اداروں کے 1,300 سے زائد ملازمین جن میں تقریباً 1,000 صحافی شامل تھے کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔وائٹ ہاوس نے ان اداروں پر ” ٹرمپ مخالف” اور “انتہا پسند” ہونے کا الزام لگایا تھا۔وائس آف امریکہ نے ریڈیو نشریات سے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے آغاز کیا تھا اور آج یہ دنیا بھر میں ایک اہم میڈیا ادارہ بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ طویل عرصے سے VOA اور دیگر میڈیا اداروں پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں۔اپنے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز میں ٹرمپ نے اپنی سیاسی اتحادی کاری لیک کو VOA کا سربراہ مقرر کیا تھا جو ماضی میں 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ کے دھاندلی کے دعووں کی حمایت کر چکی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں  مصدقہ نہیں،  ترجمان جے یو آئی
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد