لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیر آباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں بہترین طرز حکمرانی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقیاتی دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔

اراکین نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت سیاسی روایت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ اسکیم سے کاشتکاروں کو آڑھتیوں سے نجات ملی، سستی کھاد وافر مقدار میں دستیاب ہے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید برآں، صحت کے نظام کی بہتری، مفت ادویات کی فراہمی، گھر کی دہلیز پر علاج، ہونہار اسکالر شپ پروگرام اور صاف پنجاب مہم کو بھی سراہا گیا۔ اجتماعی شادیوں کے “دھی رانی پروگرام” کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔”

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ کو دسمبر تک مکمل کرنے اور راولپنڈی و گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف وزیر اعلی کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کی۔ 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کی وزاراتِ داخلہ میں تعاون پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔

عراقی وزیر داخلہ نے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکنزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
  • بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال