پہلے وزیرِ اعلیٰ سندھ اللّٰہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ سندھ کے پہلے وزیرِ اعلیٰ شہید اللّٰہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق رضیہ سومرو نے 100سال کی عمر پائی۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحومہ رضیہ سومرو کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے سندھ کا مقدمہیاد رہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے قبل اللّٰہ بخش سومرو سندھ کے دو بار وزیرِ اعلیٰ بنے۔
سندھ کے سب سے کم عمر وزیرِ اعلیٰ اللّٰہ بخش سومرو کو 1943ء میں شکار پور میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 42 برس تھی۔
اللّٰہ بخش سومرو کے قتل کے بعد ان کے فرزند رحیم بخش سومرو نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
اسی خاندان کے فرد الہٰی بخش سومرو قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔
اس خاندان کے ایک اور فرد اور الہٰی بخش سومرو کے بھتیجے محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ، نگراں وزیرِ اعظم کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔
اللّٰہ بخش سومرو کے نواسے حفیظ شیخ پاکستان کے وزیرِ خزانہ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رضیہ سومرو
پڑھیں:
جنید جمشید نے اپنی دوسری اہلیہ سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟
ویب ڈیسک: پاکستان کے ہر دلعزیز اور معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کی دوسری اہلیہ رضیہ جنید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے جنید جمشید کی زندگی، ان کے عاجزانہ رویے اور حادثے سے قبل کے جو آخری گفتگو ہوئی اس کے بارے اہم انکشافات کیے۔
رضیہ جنید نے بتایا کہ جنید جمشید چترال روانگی سے قبل بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ وہ اکثر سفر میں رہتے تھے اور اس بار بھی وہ امریکہ سے واپسی کے بعد چترال کے لیے نکلے تھے۔ ان کا ارادہ صرف 5 سے 6 دن رکنے کا تھا لیکن وہ 10 دن وہیں مقیم رہے۔ اس دوران وہ مسلسل اپنے اہلِ خانہ کو پیغامات کے ذریعے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے رہے، کیوں کہ وہاں نیٹ ورک دستیاب تھا۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
اس سفر کے دوران جنید جمشید کچھ اداس سے لگ رہے تھے، جیسے انہیں کچھ روحانی انداز میں محسوس ہوا ہو, رضیہ جنید کا کہنا تھا کہ عدت مکمل ہونے کے بعد وہ خود جائے حادثہ پر گئیں تاکہ اس جگہ کو دیکھ سکیں جہاں ان کے شوہر کی زندگی کا اختتام ہوا۔
پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے وہ اس لمحے کو یاد کر کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں جب انہیں حادثے کی خبر ملی۔ انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید کے مینیجر کی کال آئی اس نے پہلے میرا حال احوال پوچھا اور پھر بتایا کہ وہ ایبٹ آباد جارہا ہے کیونکہ جنید جمشید کا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
رضیہ جنید نے کال کے بعد اپنے بیٹے کو کہاں لیپ ٹاپ سے دیکھے کوئی خبر تو نہیں چل رہی، بعد ازاں ان کے بیٹے نے انٹرنیٹ پر خبر کی تصدیق کی کہ طیارہ حویلیاں گر کر تباہ ہو چکا ہے۔
رازیہ جنید نے کہا کہ اس وقت ان پر جیسے سکتہ طاری ہو گیا تھا، لوگوں کی کالز آ رہی تھیں اور سب ان کے گھر پہنچ رہے تھے، لیکن وہ کچھ بھی سمجھنے سے قاصر تھیں۔
واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے، اور ان کی وفات آج بھی لاکھوں دلوں میں ایک گہرا درد چھوڑ گئی ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی