شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف یوم سیاہ منائے گی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، یہ اتنا نہیں کر سکے کہ بغیر کسی مانیٹرنگ کے ہماری جیل میں ملاقات کروائی جائے، بلوچستان کے حالات خراب ہیں، 18 ایف سی جوان شہید ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے، ہم نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے، لوگوں نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عمر ایوب
پڑھیں:
شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیگر دوست ممالک کے ساتھ بھی قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔