الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے موقع دیاتھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی تھی۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنز کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی تھی۔ اس دوران بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے اکاونٹ کا آڈٹ ہونا چاہیےتھا۔ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس فریز کئے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ بیرسٹر صاحب! یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا تھا۔ تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیاتھا۔ آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے تھے جبکہ درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ طلب کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی تھی۔انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دیدیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جواب جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا کیس کی سماعت بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی تحریک انصاف کمیشن کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا، جواب اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواست پر سماعت کرنے والے بنچ میں جمع کرایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ زیرِ بحث آئینی درخواست میں 01 فروری 2025 کو جاری ہونے والے تبادلہ نوٹیفکیشن، 03 فروری 2025 کی سنیارٹی لسٹ، 12 فروری 2025 کو جاری ہونے والے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اور 08 فروری 2025 کو دیے گئے نمائندگی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
جواب کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا دائرہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت مقرر ہے، اور اس کا بنیادی کام سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کرنا ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ موجودہ مقدمے کے حقائق بنیادی طور پر آرٹیکل 200 کے تحت ججوں کے تبادلوں سے متعلق ہیں، جس پر کمیشن کا براہ راست اختیار نہیں، جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں، جب بھی سپریم کورٹ معاونت کے لیے بلائے گی ہر ممکن معاونت دیں گے۔