ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس  مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔

مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ 5 فروری کو اجتماعی شادیوں کی اجرائی کمیٹی کی میٹنگ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تمام اجرائی امور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آنیوالی میٹنگ میں منظوری کے بعد تقریب اور حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا نے کہا کہ

پڑھیں:

گنداواہ میں بدامنی کا نوٹس لیا جائے، ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل شیرازی کا مطالبہ

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ سے جھل مگسی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنداواہ میں چوری، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ ان واقعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع جھل مگسی میں گنداواہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گنداواہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے گنداواہ پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ میں چوری، ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔ ان واقعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مقررین نے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیر آباد اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گنداواہ میں امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مؤثر گشت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ شہری مزید بدامنی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور ایس پی جھل مگسی سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے تھانہ سندر میں 2 سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار
  • لاہور میں 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
  • لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
  • لاہور میں افسوسناک واقعہ، دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • برادر اسلامی ملک  ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
  • بنگلہ دیش کے قومی انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا
  • گنداواہ میں بدامنی کا نوٹس لیا جائے، ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل شیرازی کا مطالبہ
  • لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان