راولپنڈی:

اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
 

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 کاروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 12.

636 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2مختلف کارروائیوں میں مسقط جانے والے 2غیر ملکی باشندوں کے پیٹ سے 69  کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ اسی طرح کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 570 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اُدھر لاہور میں کیولری گراونڈ مسعود انواری روڈ لاہور کے قریب گاڑی  سے 2.1 کلو آئس برآمد کرکے  2 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں رنگ روڈ پشاور پر ملزم کے قبضے سے ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور ہی پر شاپنگ مال کے قریب کار سے 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.120 گرام آئس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر ڈیفنس روڈ لاہور کے قریب غیر ملکی باشندے کے ذاتی قبضے سے 20 گرام کوکین برآمد کی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں 2 خواتین سے  لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد
شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کے قبضے سے 10 کلو کے قریب منشیات برآمد کی گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالیت کی منشیات کارروائیوں میں منشیات برآمد برآمد کی گئی کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی اللہ والی مسجد کے قریب ندی سے ایک انسانی سر ملا ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ڈاکس نند لال نے بتایا کہ ملنے والی سر کی عمر 35 سے 40 سال معلوم ہوتی ہے اور فوری طور پر سر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس کے قریب ایک انسانی دھڑ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نالے سے ملنے والے سر اور گلشن اقبال سے ملنے والے دھڑ کا ڈی این اے کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملنے والا سر اور دھڑ ایک ہی انسان کا ہے یا الگ الگ انسانوں کے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • پاکستان نیوی، ایف بی آر اور کسٹمز کی کارروائیاں، اربوں روپے مالیت کی منشیات ضبط
  • لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیاں،11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سامان ضبط
  • بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط
  • کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا
  • بلوچستان میں ایف آئی اے کی کارروائیوں میں 3 ہزار 567 غیر قانونی سرحدی مفرور گرفتار
  • پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں کتنے کروڑ کا سونا چاندی ضبط کیا؟
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں