UrduPoint:
2025-04-22@07:32:57 GMT

صدر مملکت چین کے 4 روزہ دورے پر (کل) روانہ ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

صدر مملکت چین کے 4 روزہ دورے پر (کل) روانہ ہوں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری (کل)منگل کو4 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سطحی وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کرینگے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے،چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر مشاورت ہو گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے. جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ