پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔
لاہور میں اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس ایکٹ میں کوئی متنازع شق ہے تو سامنے لائی جائے ہم اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اداروں کے ملازمین قومی اثاثہ ہیں، ملازمین کی محنت، لگن اور مہارتیں ہی ادارے کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں۔کرپشن نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ حکومت اداروں کی بہتری اور انہیں منافع بخش بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی قومی ادارے ہیں جو عوام کو معلومات کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملکی نظریاتی سرحدوں کے محافظ بھی ہیں۔ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
معروف ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں تاہم اس ویڈیو میں سجل ملک ہی ہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ایک جانب سجل کے مداح اس ویڈیو کے لیک ہونے کو ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کر رہے ہیں، تو دوسری کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شہرت کیلئے خود اپنی ویڈیو لیک کروائی ہے۔
سجل ملک کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس کے باعث ان کے اس ویڈیو سے منسلک ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساخت کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر کرائم سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔