لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، لاہور سمیت وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیددھند کے باعث موٹر ویز بند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر۔ سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثرہوگیا

جبکہ کویت سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 کو لاہور اتار لیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری اور قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پاکستان میں آج بروز پیر، 3 فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی