کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ہر سال سندھ کے ساڑھے ساتھ ہزار سے زائد نوجوان حکومتی اسکالرشپ کے تحت ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپ سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دی جاتی ہے، یہ اقدامات محنتی اور ضرورتمند طلبا کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پیچھے نہ رہ جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 20 ویں کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔  بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نے پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے اشتراک سے 20 واں کانووکیشن شاندار انداز میں میری ٹائم میوزیم کے کنونشن ہال میں منعقد کیا۔ دو سیشنز پر مشتمل کانووکیشن میں یونیورسٹی اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین، انجینئر وسیم نذیر انہوں نے پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد عطا کیں۔صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر فارغ التحصیل طالبات و طالبات و ان کے والدین کا کو ڈگریز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ علم کا اصل سفر عمل سے شروع ہوتا ہے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے صلاحیتیں ملک اور عام لوگوں کی فلاح کے لیے بھی بروئے  کار لائیں، وزیر تعلیم نے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ ملک میں صوبائی حکومت کی طرف سے ملنے والا واحد اسکالرشپ کا نظام سے جس کی مدد سے ملک بھر کی یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ یہ اسکالرشپ بحریہ یونیورسٹی کے لیے بھی ہیں، ہمارا مقصد ضرورتمند اور محنتی طلبا کے سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں یکساں مواقع پیدا کرنا ہے۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کی حفاظت کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ قومی ادارہ تعلیم کے حوالے سے بھی اپنے خدمات کے سبب اعلی مقصد حاصل کر رہا ہے۔ سید سردار علی شاہ نے استقامت اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا سفر کلاس روم سے باہر بھی جاری رہتا ہے۔بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عاصف خالق ہلال امتیاز (ملٹری) نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں پراعتماد انداز میں اپنے مستقبل کی تعمیر کی تلقین کی۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی علمی برتری اور جدید عالمی رجحانات، بالخصوص مصنوعی ذہانت (AI)، کو اپنانے کے عزم کو اجاگر کیا۔ ریکٹر نے یونیورسٹی کی انتظامیہ، فیکلٹی اور عملے کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ملک کے نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انجینئر وسیم نذیر نے فارغ التحصیل طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "بحریہ یونیورسٹی کے یہ فارغ التحصیل طلبہ روشن مستقبل کے علمبردار ہیں، جو علم، مہارت اور اعلی اقدار سے آراستہ ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"تقریب میں مختلف شعبہ جات کے 1,791 طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں، جن میں 11 پی ایچ ڈی ڈگریاں بھی شامل تھیں۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق مندرجہ ذیل شعبوں سے تھا: مینجمنٹ اسٹڈیز، بزنس اسٹڈیز، ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز، میری ٹائم سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، میڈیا اسٹڈیز، اور پروفیشنل سائیکالوجی۔ مزید برآں، شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں 46 گولڈ میڈلز اور 42 سلور میڈلز بھی نمایاں طلبہ کو دیے گئے۔ مہمانانِ خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہا اور انہیں تلقین کی کہ وہ معاشرے اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فارغ التحصیل طلبہ سید سردار علی شاہ بحریہ یونیورسٹی یونیورسٹیز میں وزیر تعلیم انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی طلبہ امریکا میں پڑھ رہے ہیں، ان کیلئے تشویش کی بات نہیں، اگر آپ قانون کے مطابق چلیں گے تو آپ کو امریکا میں مواقع ملیں گے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے بھی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور ترقی میں مدد فراہم کریں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو واپس بھیجنے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ ان کی دستاویزات کنفرم کریں۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے پاکستانی طلبہ کی ملک بدری کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ بہت زیادہ پاکستانی طالب علم جو امریکا میں پڑھ رہے ہیں، ان کے لیے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، وہ لوگ جو پڑھنے کے لیے امریکا آئے وہ پڑھ سکتے۔

امریکی اردو ترجمان نے کہا کہ پاکستان نژاد امریکی شہری ہمارے معاشرے، ہماری ثقافت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اگر آپ قانون کے مطابق چلیں گے تو آپ کو امریکا میں مواقع ملیں گے لیکن اگر امریکی قانون کی خلاف ورزی کریں تو اس کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کا نام لیا اور شکریہ ادا کیا کیوں کہ پاکستانی حکومت نے ایک دہشت گرد کوہمارے حوالے کیا تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان کاؤنٹر ٹیررازم تعاون بہت اہم ہے۔

انھوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر بیورو آفیشل جو جنوبی ایشیا کے ذمے دار ہیں وہ پاکستان گئے تاکہ وہ امریکی اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق امور پر بات چیت کر سکیں، انھوں نے پاکستان میں منرل کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ کیوں کہ امریکا سمجھتا ہے کہ منرل کانفرنس امریکی اقتصادیات کے لیے کتنی ضروری ہے۔

پاکستان کے ساتھ بائیڈن والی پالیسی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ اس حوالے سے کسی تجزیہ کار سے پوچھ لیں، ترجمان کی حیثیت سے میں صرف ابھی کی انتظامیہ کے بارے میں بات کر سکتی ہوں، اسی انتظامیہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی کے بارے میں بات کروں تو پاکستان کے ساتھ ہم تعاون جاری رکھنا چاہتے اور پاکستان کے ساتھ انصاف اور برابری کی بنیاد پرتجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

پچیس ہزار افغانیوں کو امریکا بلانے کے سوال کے جواب امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان نے جواب دیا کہ اس کے بارے میں یا پالیسیوں کی تبدیلی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں ہوا ابھی تک۔

آج نیوز کے پروگرام میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اردو ترجمان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جو قانون توڑ کر امریکا آئے گا وہ سزا کا سامنا کرے گا، جس کے ویزے کے مدت ختم ہوگئی وہ بھی واپس جائیں، لوگوں کو بتائیں کہ غیر قانونی طور پر امریکا نہ جائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہودی طلبا کو کلاسوں میں جانے سے روکنے والے بھی امریکا سے جائیں، جو طلبا توڑ پھوڑ اور احتجاج کرتے ہیں انہیں بھی واپس جانا ہوگا، قانون توڑ کر امریکا آنے والا سزا کا سامنا کرے گا۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیرجیانگ زیڈونگ

پاکستان میں تعینات چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے بھی آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔

جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔

چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان