ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز عطا کیے گئے اس موقع پر شہید توقیر عباس کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید نائیک توقیر عباس نے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹی سمیت والدہ اور دو بھائیوں کو سوگوار چھوڑا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توقیر عباس شہید کی
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان