ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،
شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری،خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، مستونگ، چاغی اور قلات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کو ہستان، بٹگرام، خیبر اور باجوڑ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
بھارت : یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، 7 افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے بیشتر اضلاع میں موسم میں موسم سرد اور خشک برفباری کا امکان ہے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پر ہلکی
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1