اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا  ہے، انسداد پولیو مہم کے ذریعے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ انسداد پولیو ٹیم شبانہ روز محنت  کر رہی ہے اور حالیہ مہم کے دوران پولیو ورکر ز ملک  کے دور دراز علاقوں اور دیہاتوں میں ہر جگہ پہنچ کر ایک اہم قومی فریضہ سر انجام دیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے تقریبا 77 کیسز سامنے آئے جو ایک بہت بڑا چیلنج اور پولیو کے حوالہ سے ایک بڑا سیٹ بیک تھا، اس سال ابھی تک جنوری میں ایک کیس ریکارڈ ہوا ہے، کاش یہ کیس بھی نہ آتا لیکن ہمیں ہر قیمت پر ان شاء اللہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے  ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے افغانستان سے بھی پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لئے معاونت پر  عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر  شراکت داروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کر سکیں گے۔ وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی اور ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے۔ وہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت اور صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔مزید برآں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیشرفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو قومی اسمبلی نے کہا کہ پولیو کے کا خاتمہ پولیو کا انہوں نے

پڑھیں:

تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

قومی انسداد پولیو مہم سے خطاب میں شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے ایک بار پھر سر اٹھایا، ہماری انسداد پولیو ٹیم دن رات مصروف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی تعاون سے پولیو کے اس ناسور پر جلد قابو پالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم  
  • تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق