جماعت اسلامی کا مظفر آباد میں کشمیر مارچ، مسلمان ملکوں سے بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
مظفر آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) مظفر آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ یو این چارٹر مزاحمت کا حق دیتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو فوجی تربیت دیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ساری انسانیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ہمیں تحریک آزادی کشمیر پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ کشمیر کے بیٹے مودی اور اس کی فوج سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آزادی کی بقاء کیلئے نوجوان دفاع کی تعلیم و تربیت حاصل کریں۔ ایل او سی پر پاک فوج نے اپنا لہو دے کر خطے کی آزادی کو قائم رکھا ہوا ہے۔ اکیسویں صدی میں جنگ سرحدوں کی نہیں‘ بیانیہ پر چل رہی ہے۔ ہمیں ایک متفقہ بیانیہ بنانا ہے آزادی ہی ہماری منزل ہے۔ مظفرآباد کے آزادی چوک میں کشمیر مارچ میں مختلف علاقوں سے خواتین سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اٹھا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ سٹیج پر موجود قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگ کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں اور کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ بانی پاکستان نے کہا ہے۔ تحریک آزادی دراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے، تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ہندوستان کی دس لاکھ فوج جنگی جرائم کے مرتکب ہورہی ہے۔گزشتہ عرصہ میں سیاست پر کنٹرول رکھنے والوں نے مایوس کیا ہے۔ حکمرانوں کی کوتاہی کی وجہ سے کشمیری عوام مایوس نہ ہوں۔ ہم پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ یہ جغرافیہ کی نہیں نظریے کی لڑائی ہے۔ پاکستان جہاد سے آزاد ہوا تھا۔ کشمیر کے لوگو! ہم اس چوک سے نیا رخ دینے کا اعلان کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔ پاکستانی جرنیل آگے بڑھیں، آزادی حاصل کریں۔ ہندوستان صرف جہاد کی زبان سمجھتا ہے۔ کشمیر بزور شمشیر آزاد ہو گا۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ کشمیری شہادتوں کے لیے تیار ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر 77 سالوں سے جاری اور اپنی منزل کی طرف رواں ہے۔ جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہمہ گیر جہاد ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا بچہ بچہ جہاد کرے گا۔ یہ ہمارے اسلاف کی سنت ہے۔ مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ تمہارے سارے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان اپنی شہ رگ بچانے کے لیے کردار ادا کرے۔ قاضی حسین احمد اپنے عہد پر قائم رہے اور کشمیری بھی اپنے عہد پر قائم ہیں۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا سالار نعیم الرحمان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اسے جلد حل ہونا چاہیے۔ عزیز غزالی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ مارچ کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ فلسطین اور کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی ساتھ رہے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، لبریشن فرنٹ کے رہنما راجہ عبدالقیوم، سیکرٹری جنرل کل جماعتی حریت کانفرنس پرویز احمد ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ، امیر ضلع راجہ آفتاب احمد، جاوید احمد کار، حبیب الرحمان آفاقی، طاہر اسلام نے بھی خطاب کیا۔ مارچ کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ طلبہ وطالبات کے لیے این سی سی کی لازمی تربیت فوری بحال کی جائے اور یکسوئی کے ساتھ پوری قوم کو تحریک آزادی کشمیر کا پشتیبان بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ تمام اسلامی ممالک بھارت کا سیاسی‘ معاشی‘ سفارتی بائیکاٹ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل اور کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
جماعت اسلامی نے کراچی میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار واضح کریں کہ ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور میئر کراچی عوام کو ان کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں۔
منعم ظفر نے اعلان کیا کہ حق دو کراچی تحریک کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور اب ظلم پر مبنی نظام کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، شاہراہ اورنگی اور شاہراہ کورنگی سمیت کراچی کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ ہیوی ٹریفک کو شہری علاقوں کے بجائے متبادل راستوں پر چلنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج پاکستان جماعت اسلامی حادثات دھرنا ڈمپرز کراچی ہیوی ٹریفک