لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ برطانیہ میں ہونے والی ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسروں آدم عظیم اور ان کے بھائی حسن عظیم نے فتوحات اپنے نام کرلیں۔ لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد برطانوی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔ حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی۔ انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی۔ حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔ ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم اور قازقستان کے باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس مدمقابل تھے۔ مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے قازق باکسر لیپی نیٹس کو مسلسل وار کرکے زمین پر گرا دیا۔ آٹھویں راؤنڈ میں بھی آدم عظیم کا پلڑا بھاری رہا اور نویں راؤنڈ میں قازق باکسر ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کو شکست دے دی۔ ریفری نے حریف باکسر کی صورتحال دیکھ کر مقابلہ روک دیا اور آدم عظیم کو فاتح قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ آدم عظیم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور وہ اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔ آدم عظیم نے چیمپئن بننے پر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ‘ آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھائوں گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آدم عظیم کی جیت پر کہا کہ آدم پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستان کیلئے بڑا دن ہے، آدم عظیم دوسرا پاکستانی ہے جو باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بنا۔ میں دبئی سے بھائی کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، آدم عظیم کو لیکر پاکستان آؤں گا۔ باکسر آدم عظیم کی والدہ نے کہا کہ سب کو مبارک دیتی ہوں اور تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ماشاء اللہ میرا بیٹا بہت اچھا کھیلا ہے۔ سب اسی طرح آئیں اور سپورٹ کریں، پاکستانی ہمیشہ آدم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آدم نے چھوٹی عمر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام بنایا ہے۔ آدم عظیم کے والد محمد عظیم نے کہا کہ یہ ہمارے خاندان، پاکستان اور برطانیہ سب کیلئے فخر کا موقع ہے، آدم مستقبل میں مزید مقابلے جیت کر لائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس

لاہور:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔

بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔

ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھےچھوڑ کرکم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے والی چینی نژاد لوسی گو کون ہیں؟ 
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی