گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے مثبت و تعمیری صحافت میں گوادر کے صحافیوں کا کردار متاثر کن ہے۔ آر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کا پریس کلب کے نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ ۔ آر سی ڈی کونسل گوادر کی جانب سے گوادر پریس کلب کی نو منتخب کابینہ اور ممبران کی اعزاز میں استقبالیہ اور عصرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر گوادر پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل گوادرکے سرپرست اعلیٰ خدابخش ہاشم صدر ناصر رحیم سہرابی نے پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پریس کلب ایک جمہوری ادارہ ہے جہاں ہرسال جمہوری انداز میں الیکشن ہوتے ہیں اور باقاعدہ جمہوری انداز میں نئی کابینہ آکر اپنا کام سنبھالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے صحافیوں کا کردار مثالی ہے انہوں نے علاقے میں ہمیشہ مثبت و تعمیری صحافت کو فروغ دیا اور معاشرتی مسائل اجاگر کرکے ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر سی ڈی کونسل ایک سماجی ادارہ ہے جو ہمیشہ سے معاشرتی، سماجی، ادبی، تعلیمی مسائل و مشکلات کے لیے جہدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اورصحافی ممبران بھی اپنے کردار کو ہمیشہ کی طرح مزید بہتر انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے گوادر پریس کلب کے زیر اہتمام 13 تا 16 فروری کو آر سی ڈی کونسل میں منعقد ہونے والے نوواں کتب میلہ کی حسب سابق پریس کلب کو میڈیا پارٹنر ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر اسماعیل عمر نے آر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کی جانب سے پریس کلب کے اراکین کے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ اور عصرانہ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر سی ڈی کونسل نے ہمیشہ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات استوار کئے رکھے اور یہ عمل ائندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پریس کلب حسب سابق آئندہ بھی آر سی ڈی کونسل میں منعقد ہونے والے کتب میلہ کا میڈیا پارٹنر ہونے کو تیار ہیں۔انہوں نے آر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کو دعوت دی کہ وہ کتب میلہ میں باہر سے آنے والے مہمانوں کو پریس کلب کا دورہ کرائے اس موقع پر گوادر پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر ممبر ایم بی سالک کی گزارش پر پریس کلب کے فائونڈر ممبر اور سرپرست اعلیٰ اسماعیل بلوچ کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں گوادر پریس کلب کے صحافیوں کو پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ا ر سی ڈی کونسل کے عہدیداران کے صحافیوں کابینہ ا

پڑھیں:

چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے

چترال(نیوز ڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث خطے میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے، جبکہ ژالہ باری اور ندی نالوں میں طغیانی نے زراعت اور مقامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

تازہ صورتحال کے مطابق چترال اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارشوں اور بالائی پہاڑی سلسلوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال کی وادی کالاش میں شدید ژالہ باری سے باغات اور کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں،جس پر کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ تیار فصلیں اور پھلدار درخت چند لمحوں کی ژالہ باری میں تباہ ہو گئے، جس سے انہیں مالی طور پر بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال علاقائی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے گی۔

ادھر شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، بعض علاقوں میں برساتی نالے سیلابی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس سے آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال اور کالام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے، چترال میں درجہ حرارت 15 اور کالام میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے مہینے میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف، جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع جیسے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ میں درجہ حرارت 39، بنوں میں 35 اور پشاور میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں مزید بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

متعلقہ مضامین

  • حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں کابینہ نے کیوں منظور کیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • پاکستان میں کون اتنا طاقتور ہے جو صحافیوں کو اسرائیل بھیج رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان