ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سنے ،ایس ایس پی اظہر خان مغل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے دفتر اور تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 2 گھنٹے عوام کے درپیش مسائل سننے کے لیے احکامات جاری کردیے، اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، سائلین کے مسائل حل نہ کرنے پر متعلقہ تھانے دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے کے ساتھ پیش آئیں ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
لاہور(نیوز ڈیسک) اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔نادرا نے ب فارم کے حصول کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس سے ایک سال تک کے بچوں کیلئے باآسانی گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔
نادرا کی نئی سروس کے تحت اب آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف چند آسان مراحل پر عمل کرنا ہوتا ہے۔
طریقہ کار:
سب سے پہلے Pak-ID ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔
’درخواست دیں‘ پر کلک کریں اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘ منتخب کریں۔
’چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ‘ منتخب کریں، پھر ’ہاں‘ پر کلک کریں اور اپنے 13 ہندسوں والے شناختی کارڈ کا اندراج کریں۔
ایپلی کیشن شروع کریں اور بچے کی تصویر اپ لوڈ کریں یا لائیو تصویر لیں۔
اپنے ڈیجیٹل دستخط فراہم کریں، بچے کی مکمل تفصیلات درج کریں، اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
والدین میں سے کسی ایک کے فنگر پرنٹس کی تصدیق درکار ہوگی۔
تمام تفصیلات کا جائزہ لیں اور درخواست جمع کرا دیں۔
فیس:
نادرا کی جانب سے ب فارم کی عام فیس صرف 50 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جلدی پراسیسنگ کیلئے ایگزیکٹو سروس 500 روپے میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ اگر بچے کی عمر ایک سال سے زیادہ ہو تو آن لائن اپلائی نہیں کیا جا سکتا، ایسے میں والدین کو قریبی نادرا دفتر جانا ہوگا۔
ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی